28 ستمبر 2013 - 20:30
اردوغان: دھشتگردی کا دین سے کوئی تعلق نہیں

ترکی کے وزیر اعظم نے اسلام کو دھشتگردی کے مترادف قرار دیے جانے کو ناقابل قبول امر قرار دیتے ہوئے تاکید کی ہے: ہم دھشتگردی کی چاہے وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں ہو اور کسی بھی مقصد کے تحت ہو شدید مذمت کرتے ہیں اور سختی سے اس کا مقابلہ کرتے ہیں۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ ابنا۔ ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان نے شہر دنیزلی میں اپنی گفتگو کے دوران اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ دھشتگردی کا دین سے کوئی تعلق نہیں ہے کہا: اسلام کو دھشتگردی اور مسلمان کو دھشتگرد کے مترادف قرار دینا بالکل قابل قبول نہیں ہے۔انہوں نے کہا: ہم ان مسائل کے مقابلہ میں ہر گز خاموش نہیں رہ سکتے۔اردوغان نے مزید کہا: ہم دھشتگردی کی چاہے وہ دنیا کے کسی کونے میں ہو اور کسی بھی مقصد کے تحت ہو شدید مذمت کرتے ہیں اور سختی سے اس کا مقابلہ کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲